طیارے کی ہنگامی لینڈنگ بچی سمیت دو افراد جاں بحق

لزبن: پرتگال کے داراحکومت لزبن کے ساحل پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے ساحل پر آئے افراد کی تفریح، خوف میں بدل گئی۔ طیارے کی زد میں آکر ایک 8 سالہ بچی اور ایک شخص ہلاک ہوگئے۔

پرتگال کے دارالحکومت لزبن سے 30 کلومیٹر جنوب میں واقع مشہور کاپریکا بیچ سن باتھ کے لیے مقبول ترین مقام ہے جہاں ہزاروں افراد آتے ہیں۔حکام کے مطابق طیارے کا بایاں پر معمولی طور پر ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث جہاز غیر ہموار ہو کر نیچے آنے لگا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ساحل پر گرتا دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو کر سمندر کی طرف بھاگے۔

اس سے قبل یہ کافی دیر تک فضا میں بے ہنگم طریقے سے نچلی پرواز کرتا رہا جس سے وہاں موجود افراد شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔بعد ازاں طیارے نے کریش لینڈنگ کی جس کی زد میں آکر بچی اور ایک شخص بری طرح زخمی ہوئے۔ بچی اپنے والدین کے ساتھ وہاں موجود تھی جبکہ مذکورہ شخص ساحل پر سن باتھ لے رہا تھا۔

جہاز میں سوار دونوں افراد محفوظ رہے جنہیں پولیس نے فوراً حراست میں لے لیا۔اس موقع پر وہاں موجود افراد نے شور مچانا شروع کردیا اور پائلٹ کو گھیرنے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس، پائلٹ اور جہاز میں سوار دوسرے شخص کو وہاں سے نکال کر لے گئی۔

260 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *