میری زندگی تباہ ہوگئی عامر خان

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے کہا ہے کہ وہ رات بھرسو نہیں سکے ٗسمجھ نہیں آرہاوہ کیا کہیں ٗان کی زندگی تباہ ہوگئی جبکہ فریال نے علیحدگی کے بعد بن ٹھن کر پہلی سیلفی جاری کردی۔ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیشہ سر اونچا رکھو ‘۔میڈیا رپور ٹکے مطابق باکسنگ رنگ میں حریف کے تابڑ توڑ مکے سہنے والے عامر خان بیوی کی مبینہ بے وفائی نہ سہ سکے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد سے رات بھر نہیں سو سکامیری زندگی تباہ ہوگئی،مجھے آرام کی ضرورت ہے۔دوسری جانب فریال نے بن ٹھن کر

انٹرنیٹ پر تازہ ترین سیلفی جاری کی اورساتھ میں پیغام دیاہمیشہ اپنا سر بلند رکھو۔ادھر ایک برطانوی ماڈل ایگلینٹائن نے جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ 2014میں ان کا عامرخان سے تعلق رہا۔برطانوی اخبار کے مطابق ماڈل نے بتایا کہ انہوں نے فریال کومشورہ دیاتھاکہ بے وفاعامرسے الگ ہوجاؤ۔خوش ہوں کہ بالآخر میری بات مان لی۔مشکل وقت میں عامر خان کے بھائی ان کا ساتھ دینے دبئی پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب عامر خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق عامر اور فریال میں علیحدگی کا معاملہ برطانوی عدالت میں جائیگا کیوں کہ طلاق باہمی رضا مندی سے نہیں ہوئی۔ذرائع نے دعوی کیا کہ عامر خان کے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ پاؤنڈ تک ہے جن پر فریال مخدوم بھی دعوی کریں گی، معاملہ عدالت تک گیا تو فریال عامر خان کی آدھی دولت تک کی حق دار ٹھہریں گی۔

373 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *