انٹرویو ،میڈم شازیہ رانی سنگر

*آپ کاآبائی علاقہ کون سا ہے؟ اور آپ نے ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
ج۔ میرا آبائی علاقہ پنجاب کا ضلع حافظہ آباد ہے اور میں نے ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔
*گانے کاشوق بچپن سے تھایا حادثاتی طور پر گلوکار بن گئیں؟
ج۔ مجھے گانے شوق بچپن سے ہی تھا ،میں بچپن سے ہی سنگر بننا چاہتی تھی۔
* موسیقی کی باقاعدہ تربیت کہا ں سے حاصل کی؟
ج۔میں موسیقی کی تربیت لاہور سے استاد منور حسین صاحب سے کی
*کس کس زبان میں اب تک گانے گا چکی ہیں؟
ج۔میں اب تک اردو، پنجابی ،سرائیکی اور پھوٹوہاری زبان میں کئی گانے گا چکی ہوں۔
* سب سے زیادہ پذیرائی کس گانے سے حاصل کی؟
ج۔میرے سبھی گا نے ہٹ ہوئے اور سبھی گانوں میں پذیرائی ملی۔
*اب تک آپ کے کتنے البم مارکیٹ میں آ چکے ہیں؟
ج۔میرے اب تک ماشااللہ16البم مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔
*کس شاعر کے گانے سب سے زیادہ گائے ؟اور کیاخود بھی شاعری کرتی ہیں ؟
ج۔ میں نے سب سے زیادہ گانے ایم ممتاز خوشی صاحب کے لکھے ہوئے گائے۔
*آپ کا مشہور گانا (جِھکی دیگری دے ویلے) ہمارے کارئین کی دلچسپی کے لیے بتائیں کے چھکی دیگری سے کیا مراد ہے اور یہ کو ن سا وقت ہو تا ہے؟
ج۔جھکی دیگر ی ،ہندکو زبان کا لفظ ہے اس مطلب ہے جب سورج غروب ہو رہا ہوتا ہے ،اس وقت کو (جکھی دیگری کہا جاتا ہے)
* اگرگلوکار نہ بنتی تو کیا بنتی ؟ یعنی گلوکار ی کے علاوہ کیا شوق ہے؟
ج۔اگر گلوکار نہ بنتی تو ایک گھریلو عورت ہوتی۔
* فارغ وقت میں زیادوقت گھر میں گذرتا ہے ؟یا دوستوں میں؟
ج۔فارغ وقت میں اپنی والدہ کے ساتھ گذارتی ہوں ،مجھے ان کے ساتھ وقت گذارنا بہت اچھا لگتا ہے
* جب آپ نے موسیقی کی فیلڈ میں قدم رکھا تو خاندان کی طرف سے کیا رد عمل آیا؟
ج۔خاندان والوں نے کافی مخالفت کی مگر میرے والد صاحب نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔
* کیا آپ نے پلے بیک سنگینگ کی؟
ج۔میں نے ایک پوٹھوہاری اور ایک اردو فلم کے لیے گانا گایا۔
*کھانے میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟
ج۔ جو پکا ہو وہ کھا لیتی ہوں ،کھانے پر کبھی نخرہ نہیں کیا ۔
*خودبھی کوکینگ کرتی ہیں؟ کون سی ڈش بنانا سب سے زیادہ پسند ہے؟
ج۔ جی کبھی کبھار خود بھی کوکینگ کر لیتی ہوں ۔۔ سب ڈشیں ہی بنا لیتی ہوں۔
*پاکستان کا کون سا گلوکار یا گلوکارہ سب سے زیادہ پسند ہے؟
ج۔ میڈم نور جہاں میری پسندیدہ گلو کارہ ہیں ۔اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔
*پاکستانی ڈارمے زیادپسند کرتی ہیں ؟یا پھر انڈین فلمیں؟
ج۔ پاکستانی ڈاراموں کی تو کیا بات ہے۔

*کس سیاسی جماعت کو پسند کرتی ہیں؟
ج۔ سیاست میں کوئی زیادہ دلچسپی نہیں۔
*آپ نے تحریک انصاف کیلئے گا نا بھی گایا ،کیا کپتان کی کھلاڑی ہیں ؟یا گا نا کسی کی فرمائش پہ گایا؟
ج۔ میرے شاعر ایم ممتاز خوشی صاحب جن کا تعلق میانوالی سے ہے یہ گانا بھی انہوں نے ہی لکھا تھا اور ان ہی کی فرمائش پے گایا۔
*مسقبل میں ایکٹنگ کی طرف بھی آنے کا کوئی ارداہ رکھتی ہیں؟
ج۔ایکٹینگ کیلیے کافی آفرز آئی ہیں مگر میرا شوق گانا ہے۔
* موجود دور کے فاسٹ میوزک کے بارے میں کیا رائے رکھتی ہیں؟
ج۔ ہر دور کی اپنی ڈیمانڈز ہو تی ہیں اس کے مطابق چلنا پڑتا ہے،جس طرح ہر پھول کی اپنی خوشبو ہوتی ہے اسی طرح ہر گانے کا اپنا لطف ہوتا ہے۔
*اس عید پر بھی اپناکا کوئی البم ریلیز کر رہی ہیں؟
ج۔ اس عید میر ا اور سنگر ہما چوہدری کا ڈیوٹ البم(چکوال وجنڑا اے) ریلز ہو چکا ہے۔
*آخر میں نئے گانے والوں کو کیا نصیحت کرنا چاہیں گی؟

ج۔ نئے گانے والے سب اچھا گا رہے ہیں ،ان کو اتنا ہی کہنا چاہوں گی پائیدار شاعری اور ریاض کرنے کی طرف زیادہ توجہ دیں،باقی نئے گانے والے بھی اچھا کا رہے ہیں۔

انٹر ویو مدیحہ ریاض

448 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *