پاکستان نے ورلڈ الیون کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور(نائن نیوز)بابر اعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے ورلڈ الیون کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20 رنز سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون سات وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز ہی بناسکی۔ورلڈ الیون کی جانب سے اوپنر تمیم اقبال اور ہاشم آملہ نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا لیکن 43 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال 18 رنز بناکر رومان رئیس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ چھٹے اوور میں ہی ہاشم آملہ بھی 26 رنز بناکر رومان رئیس کی گیند پر عماد وسیم کو کیچ دے بیٹھے۔ورلڈ الیون کی تیسری وکٹ 13 ویں اوور میں کپتان فاف ڈوپلیسی کی گری جو 29 رنز بناکر شاداب کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔رومان رئیس نے جارح مزاج ٹم پین کا 25 رنز پر سہیل خان کی گیند پر آسان کیچ لیا جب کہ ڈیوڈ ملر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جو شاداب خان کی گھومتی ہوئی گیند پر وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

359 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *