اٹلی کے شہر’سِسلی‘ کے قصبے سامبوکا میں محل نما خالی مکان کی قیمت ایک ڈالر

روم، اٹلی: یورپ کے کئی ممالک میں کم آبادی والے علاقوں میں غیرملکیوں کو راغب کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس ضمن میں اٹلی کے مشہور شہر’سِسلی‘ کے ایک پہاڑی قصبے سامبوکا میں درجنوں محل نما خالی مکانات میں سے ہرایک کی قیمت ایک ڈالر لگائی گئی ہے۔اس سے قبل 2015 میں بھی اٹلی کے ایک خالی ہوتے گاو¿ں جانجی میں مکان ایک ایک ڈالر میں فروخت کرنے کی خبریں مشہور تھیں۔ اس بار پالرمو شہر سے 40 میل کے فاصلے پر واقعے سامبوکا کے رہائشیوں نے یہ پیشکش کی ہے جس کی آبادی صرف 6 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں رہائشی نوجوان روزگار کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرچکے ہیں اور بزرگ رہ گئے ہیں یا پھر ان کی آبادی بھی کم ہورہی ہے۔

10,971 total views, 84 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *