انصاری اتحاد ویلفیئرپاکستان کے زیراہتمام عید ملن پارٹی اتوار کو ہوگی

ڈسکہ(اپنے نمایندہ سے)انصاری اتحاد ویلفیئرپاکستان کے پلیٹ فارم سے پورے پاکستان سے انصاری بھائیوں کو اکٹھا کرنے کے سلسلہ میں ایک عید ملن پارٹی کے انعقاد کا پروگرام بناےا گیاہے جوکہ ڈیرہ لالہ عنایت علی انصاری پر منعقد ہو رہی ہے۔ جس میں مہمان خصوصی جناب حاجی محمد اکرم انصاری سابقہ وفاقی وزیر ، جناب چودھری محمد اشرف علی انصاری ایم پی اے ، جناب مہر حامد رشید ایم پی اے ، جناب حاجی ہدایت اللہ انصاری چیئرمین فیصل آباد ، جناب حاجی محمد نواز انصاری اللہ مالک ہوٹل سیالکوٹ والے ، سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران و اراکین اور دوسرے صوبوں سے معززین شرکت کر رہے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر انصاریوں کے اتحاد اور ویلفیئر پر بات کی جائے گی۔لالہ احسان انصاری ڈسکہ والے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوں جوں اولاد آدم میں اضافہ ہوتا گیا،اس میں گروہ بندی،ذات پات،اعلی ادنی،رنگ نسل،قوم،برادری اور دیگر کئی حوالوں سے تقسیم بھی زیادہ ہوتی گئی۔یہاں تک کہ فی زمانہ کچھ لوگ برادری کے حوالے سے اپنے آپ کو اعلی ترین اور دوسروں کو کم ترین یا کمی تک بھی کہنے سے گریز نہیں کرتے بلکہ حد تو یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے لئے صرف ان کے پیشوں کے لحاظ سے ان کے قبیلے(برادری)متعین کر دئے گئے ہیں جس کا واحد مقصد ان کو احساس کمتری کا شکار کر کے اپنے زیر سایہ رکھنا تھا۔ویسے تو کتنی ہی برادریاں کسم پرسی و احساس کمتری کا شکار ہیں لیکن ان سب میں سے عید ملن پارٹی پر صرف انصاری برادری پر بات ہو گی

382 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *