انصاری اتحاد ویلفیئرپاکستان کے زیراہتمام کامیاب عید ملن پارٹی کا انعقاد

لالہ احسان انصاری نے ملک کے طول و عرض میں پھیلے انصاری بھائیوںکے دل جیت لئے۔ زاہد صدیقی ودیگر کا خطاب
ڈسکہ(اپنے نمائندہ سے)انصاری اتحاد ویلفیئرپاکستان’ کے پلیٹ فارم سے پورے پاکستان سے انصاری بھائیوں کو اکٹھا کرنے کے سلسلہ ڈیرہ لالہ عنایت علی انصاری پر ایک عید ملن پارٹی کاانعقاد کیاگیاہے ۔ جس میں مہمانان خصوصی جناب حاجی محمد اکرم انصاری سابقہ وفاقی وزیر ، جناب چودھری محمد اشرف علی انصاری ایم پی اے ، رئیس انصاری، جناب حاجی محمد نواز انصاری اللہ مالک ہوٹل سیالکوٹ والے ، محمد امین انصاری،زاہدہ انصاری، ماڈل و اداکارہ صندل، مقصود الانصاری، سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران و اراکین اورصوبی بھر سے معززین نے شرکت کی۔ اس پلیٹ فارم پر انصاریوں کے اتحاد اور ویلفیئر پر بات کی گئی۔لالہ احسان انصاری ، زاہد صدیقی اور مہمانان خصوصی نے برادری کےلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے پر زور دیا۔ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ کی علیحدہ مسجد بنانے کی بجائے اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کے لئے ایک مثال بننے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔چودھری محمد اشرف علی انصاری ایم پی اے نے کہا کہ پورے ملک میں اکثریتی جماعت ہونے کے باوجود منتخب اداروں میں ہماری نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔زاہد صدیقی سمیت سب شرکاءنے لالہ احسان انصاری اور ان کے معاونین کو اتنے عمدہ انتظامات کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

689 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *