رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلیے راجہ ظفرالحق اور حاصل بزنجو کے نام پر غور شروع کردیا۔

گزشتہ روز اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں حکومتی اقدامات کے خلاف متعدد فیصلے کیے جس کے تحت چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف 9 جولائی کو تحریک عدم اعتماد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جائے گی اور 11 جولائی کو نئے چیئرمین کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہبر کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے چیئرمین سینیٹ کے نام کے لیے مشاورت شروع کردی، مسلم لیگ (ن) لیگ کے راجہ ظفر الحق اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کا نام سرفہرست ہے۔

143 total views, 4 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *