میری شادی نزدیک ہے مگر تفصیلات نہیں بتاسکتا, بلاول بھٹو زرداری ۔

پشاور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر حملے ہورہے ہیں، وزیراعظم اس ترمیم کو واپس کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہر قسم کا دباؤ برداشت کرنے کو تیار ہیں مگر اٹھارویں ترمیم، اپنے نظریات اور آزادی اظہار رائے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پریس کلب میں ہم نے مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا،پھر سےکسی آمر کا مقابلہ کرناپڑا تو ملک کےتمام پریس کلب ہمارےشانہ بشانہ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں انتہاپسندی کو فروغ دیا گیا، سیاست کے بجائے ذاتیات کو نشانہ بنایا گیا، آج جو کچھ ہو رہا ہے جمہوریت نہیں ہے آج پارلیمان کے پاس وہ طاقت نہیں ہے ہم اپنے انسانی حقوق پرسمجھوتہ کرتے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی یومِ سیاہ کے موقع پرپیغام میں کہا کہ آمروں اوران کی کٹھ پتلیوں نے معاشرے، معیشت اورجغرافیہ کوشدید نقصان پہنچایا، ضیاء نے منشیات اورغیرقانونی اسلحہ سے ملک میں نفرت، لسانیت اورمذہبی منافرت کے بیج بوئے جب کہ شہید بھٹوسمجھتے تھے کہ غربت و افلاس قدرت کے نہیں انسانوں کے پیدا کردہ ہیں۔

184 total views, 4 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *