کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کو یوپی پولیس نے فائرنگ سے ہلاک ہونے ولے 10 افراد کی تعزیت کیلئے جانے سے روک کر حراست میں لے لیا۔
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ انہیں بتایا جائے کہ آخر متاثرہ خاندان سےملنے سے کیوں اور کس قانون کے تحت روکا جارہا ہے۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے آگے نہ جانے دینے پر پریانکا گاندھی اور ان کے ساتھ موجود کارکنوں نے سڑک پر ہی بیٹھ جانے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کچھ دیر سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دیا جس کے بعد پولیس اہلکار پریانکا گاندھی کو حراست میں لے کر قریبی گیسٹ ہاؤس لے گئے۔

234 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *