گولڈن ٹیمپل کی سالگرہ پر کرتارپور میں تقریب

گولڈن ٹیمپل کی سالگرہ پر کرتارپور میں تقریب سجادہ نشین میاں میر کو دستار پیش کی گئی
ڈائریکٹر نیوز نائن نیوز جناب اظہر نعیم کو چادر اوریادگاری شیلڈدی گئی
ڈسٹرکٹ پریس کلب نارووال رجسٹرڈ کا وفد بھی تقریب میں شامل ہوا، جس میں رانا طاہر،راشد ادریس اور دیگر شامل ہیں
پاکستان بھارت کینیڈا سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں نے شرکت کی گرونانک سے منسوب نوادرات کی زیارت بھی کی
گرو نانک امن کے داعی تھے میاں میر سائیں نے دیگر مذاہب کے احترام کے لیے اسلام کے پیغام کو عام کیا سید علی رضا سائیں گولڈن ٹیمپل کے سنگ بنیاد کے حوالہ سے کرتارپور میں تقریب ہوئی درسگاہ حضرت میاں میر کے سجادہ نشین کو سکھ رہنماو¿ں کی جانب سے دستار پیش کی گئی،
اسلام مذہبی ہم آہنگی اور دیگر مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے باباگرونانک امن اور بھائی چارے کے داعی تھے سید علی رضا سائیں کی گفتگو،
کرتارپور رہداری مذہبی رواداری کی علامت کے طور پر سامنے آئی 13جنوری 1988 کو عظیم صوفی بزرگ حضرت پیر میاں میر سائیں جی نے مذہبی رواداری کے جذبے کے تحت گولڈن ٹیمپل کا سنگ بنیاد رکھا تھا گولڈن ٹیمپل کے سنگ بنیاد کی یاد میں دربار صاحب ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا سکھ رہنماو¿ں کی جانب سے سجادہ نشین حضرت علی رضا سائیں کو دستار اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا کرتارپور میں منعقد تقریب میں صوفی بزرگ اور مشائخ نے بھی شرکت کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے مسلمان اور سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کرتارپور پہنچی وفد نے دربار کے مختلف حصوں اور گرو نانک سے منسوب چیزوں کی زیارت بھی۔۔۔

148 total views, 7 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *